جہلم

بازار مہربانی کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک کرنا ہے۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عید الاضحیٰ سے قبل المرکز کمیونٹی سینٹر میں بازار مہربانی لگا کر بچوں، خواتین اور مستحق افراد میں کپڑے ، جوتے ، چوڑیاں اور دیگر تحائف تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، پی ایم اے جہلم ڈاکٹر تفسیر گوندل، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ بازار مہربانی کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک کرنا ہے ، بازار مہربانی میں مستحق افراد کو جوتے ، کپڑے اور دیگر اشیاء مفت تقسیم کر رہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے میں غریب اور مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیے ۔ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اس مقدس مذہبی تہوار پر ہم بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحقین کاخاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button