یوسی پھلرے سیداں کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سلسلہ ایک معمول بن چکا ہے، سیاسی و سماجی حلقے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ یونین کونسل پھلڑے سیداں سے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد بخاری ، پی پی پی یو سی پھلڑے سیداں کے کارکن ملک محمد اشفاق ،سابق امیدوار برائے ایم پی اے سید حسن احمد بخاری کے بھائی سید محمد علی شاہ ، سماجی کارکنان چوہدری ابرار حسین ، حاجی محمد رفیق ، محمد عطیق ، سید رضی شاہ ، تنویر حسین شاہ اور ملک اصغر حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن گلیانہ گوجرخان سے منسلک یونین کونسل پھلرے سیداں تحصیل سوہاوہ کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ ایک معمول بن چکا ہے ہر دوسرے یا تیسرے روز ان علاقوں میں 10سے 12گھنٹے تک بجلی بن کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے سخت گرمی اور حبس سے خواتین اور بچے متاثر ہوتے ہیں ۔

بیان میں بتایا گیا کہ امدادی فون لائن 18پر فون کیا جاتا ہے تو طفل تسلی دے دی جاتی ہے لیکن دیگر علاقوں کی طرح بجلی کی باقاعدہ سپلائی کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا ۔ ان حالات پر غور کیا جائے تو حکومتی دعووں کی کلی کھل جاتی ہے ۔

مشترکہ بیان میں سیاسی و سماجی کارکنان کی طرف چیئر مین آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سب ڈویژنل آفیسر واپڈا گلیانہ گوجرخان کا قبلہ درست کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرتے ہوئے صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا تو جس طرح پہلے سے یونین پھلڑے سیداں کا ایک چوتھائی حصہ واپڈا سب ڈویژن خانپور چکوال سے منسلک کر دیا گیا ہے اسی طرح یونین کونسل پھلڑے سیداں کے باقی علاقوں کو بھی سب ڈویژن خانپور چکوال کے ساتھ منسلک کر کے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.