تارکین وطن

مانچسٹر میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کو دکھانے کیلئے تشہیر ی مہم کا آغاز

مانچسٹر (چوہدری تبریز عورہ)برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیاکو دکھانے کیلئے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت محمد رفاقت نے ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت دنیا کی سب سے بڑی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس پر اقوام متحدہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کی خاموشی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے جس پر دنیا کو خاموشی توڑ کر فوری نوٹس لینا چاہئے۔
دنیا بھر میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں،انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے والے افراد سمیت اقوام متحدہ، برطانیہ یورپ کو مقبوضہ جمو کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے آگاہی دینے کیلئے تشہیری مہم کا آغاز اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کس طرح بھارتی فوج نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے.

محمد رفاقت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کو نازی عقوبت خانہ بنے ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے لاکھوں کشمیری ایک بہت بڑی جیل میں قید ہیں جس میں نہ بچے سکول جاسکتے ہیں نہ بیمار ہسپتال جا سکتے ہیں۔نہ ہی رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے ملنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی کشمیریوں کو اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم دنیا کو دیکھانے اور سنانے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button