پاکستان کے دفاع میں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کا نمایاں کردار ہے۔ سرفراز ملک

0

جہلم: پاکستان کے دفاع میں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کا نمایاں کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خصوصی جہلم کی سماجی و تعلیمی شخصیت منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک نے CDCکی طرف سے بسلسلہ یوم دفاع و شہداء منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک ارادے ہماری فورسز کبھی بھی پورا نہیں ہونے دیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی میں تقریبا 30فیصد آرمی کا تعلق جہلم سے ہے، اس دھرتی نے نشان حیدر میجر محمد اکرم شہید اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ سمیت بے شمار شہداء او ر غازی پیش کیئے۔اسی دھرتی جہلم کا کھیوڑہ کا نمک آدھی سے زیادہ دنیا استعمال کرتی ہے۔غوری میزائل جن کے نام بنایا گیا شہاب الدین غوری وہ بھی اس دھرتی میں سوہاہ کے قریب دفن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکند ر اعظم جو یونان سے جہلم تک فتوحات کے تیر گاڑتا ہوا، دریائے جہلم کے کنارے شکست کھا کر واپس لوٹ گیا اس کی یادگار بھی جلالپور شریف جہلم کے پاس تعمیر ہے۔جہلم تعلیم میں بھی پاکستان کے پہلے 5شہروں میں شامل ہے جس کی شرح خواندگی 70فیصد سے زیادہ ہے۔

آخر میں انہوں نے المرکز کے صدر ڈاکٹر اسد مرزا ، CDCاور منتظمین کا شاندار پروگرام منعقد کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر اسد مرزا، کرنل عبید، مبشر نذیر قریشی، پروفیسر قدرت علی سیالوی اور کرنل غلام ربانی نے اپنی جذباتی تقاریر سے حاضرین کا لہو گرما دیا۔ المرکز ہال پاکستان زند ہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.