دینہ

ممتاز شاعر، محقق و اُستاد انجم سلطان شہباز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، ادبی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت

دینہ: ممتاز شاعر ، ادیب، محقق و اُستاد اور تاریخ جہلم کے مورخ و مصنف چوہدری انجم سلطان شہبازتھوتھال ،مسعود اکبر چوہدری اور اجمل طاہر چوہدری کی والدہ محترمہ گزشتہ روز موضع نروال ،سرائے عالمگیرضلع گجرات میں مختصر علالت کے بعدانتقال کر گئیں تھیں، نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی ،ادبی ،مذہبی اور صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مرحومہ کے انتقال پرمعروف و معزز شخصیات جن میں پروفیسر ارشد علی کھوجکی،کرنل ممتاز ضیاء الدین،ڈاکٹر جاوید اقبال(آئی اسپیشلسٹ)لاہور،میجر زرگون گل خان ،چوہدری افتخار ایڈوکیٹ،راجہ عدیل بھٹی رائل نیوز اسلام آباد، کامران ارشد ایڈوکیٹ، فاروق گوندل(پرنسپل)شاعرسیّد انصرعلی شاہ سرائے عالمگیر،قاضی راشد وارثی سکول ٹیچر سنگھوئی،افضل راز گجرات،سیّد افتخار حسین نقوی صدر بزم فکرو فن ھڈالہ سیّداں،

سینئر صحافی سیّد جواد حسین نقوی دینہ ،کبیر حسین شاہ سوہاوہ،پنجابی کلام کے شاعر محمد زمان اخترسوہاوہ،راجہ عزیز بھٹی سوہاوہ ،راجہ محمد آصف کونسلر سوہاوہ، فاروق حیدر کڑی شریف، تنویر قریشی اوردیگر سیاسی و سماجی افراد نے چوہدری انجم سلطان شہبازسے اُن کی رہائش گاہ (تھوتھال ہاؤس)موضع کوکھا ،تحصیل دینہ میں اظہار افسوس وتعزیت کرتے ہوئے مغفرت ودرجات بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔مرحومہ کی عمر72سال تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button