جہلم

رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا

جہلم: رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے درجہ اول گھی 291 روپے سے مہنگا کرکے 298 روپے فی کلو مقرر کردیا گیاہے اسی طرح کوکنگ آئل 291 روپے لیٹر سے بڑھا کر300 روپے لیٹر کردیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے کہا ہے کہ پہلے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 7 روپے سے9 روپے تک کا اضافہ کر دیاگیا تھا اب رمضان المبارک سے قبل رمضان پیکج کے نام پر دو تین روپے سستا کردیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش سستی ہونے کیوجہ سے خریداری کے لئے آتے تھے ، حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کہ تاکہ صارفین یوٹیلیٹی سٹورز کی بجائے عام دکانوں کی طرف رجوع کریں تاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے میں آسانی پیدا ہو سکے ۔

شہری سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے صدر پاکستان وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود اشیاء کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی جائے تاکہ غریب، سفید پوش طبقہ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button