پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ملک ماجد یٰسین

0

کھیوڑہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،مسلم لیگ (ن) کھیوڑہ ملک عرفان اعجازکی قیادت میں متحد ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کھیوڑہ کے سر گرم کا رکن ملک ماجد یٰسین نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے الیکشن سے پہلے جو وعدے ضلع جہلم کی عوام سے کیے ان میں سے ایک بھی وفا نہ ہو سکا اور الیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ انہوں نے حلقہ میں چکر تک نہیں لگا یا ،الیکشن کے دنوں میں چوہدری فواد حسین نے ضلع جہلم کی عوام کو صرف لولی پاپ دیا اور تحصیل پنڈ دادنخان میںکوئی بھی تر قیاتی کام شروع نہیں کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کا جو طوفان پربا کر کے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے عوام اب عمران خان سے تنگ آچکے ہیں اور ان کی حکو مت چند ماہ کی مہمان ہیں اتنی ایک غریب آدمی کی آمدن نہیں ہو تی جتنا بجلی کا بل آ جا تا ہے ضلع جہلم کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جس کا ثبوت حلقہ پی پی 27کی عوام نے ضمنی الیکشن میں دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف پر لگائے الزامات جھو ٹے ثابت ہو ں گے اور وہ با عزت بری ہوں گے ،میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو تر قی کی طرف لے کر گئے اس لیے ملک دشمن عناصر نے ان پر نا جائز الزامات لگا کر جیل میں بھیج دیا ہے ،ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کے شا نہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا سا تھ دوں گا کیونکہ (ن) میرے خون میں ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.