واپڈا کی نااہلی یا غفلت، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ٹھل کے صحن میں نصب بجلی کا پول شارٹ ہو گیا

0

ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان کی غفلت یا نااہلی ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ٹھل کے صحن میں نصب بجلی کا پول شارٹ، تاہم کسی قسم کے نقصان سے بچت رہی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں ٹھل کے بوائز پرائمری سکول کے صحن میں بجلی کا پول نصب ہے جس کو سکول کی حدود سے باہر نکالنے کے حوالے سے متعدد بار ایس ڈی او پنن وال اورایکسیئن پنڈدادن خان کو دوخواست دی گئی اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیامگراس پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہ آیا ۔

اپریل 2017میںڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈدادن خان اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم سے استدعا کی گئی ہے جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پنڈدادن خان اور ایکسیئن واپڈپنڈدادنخان کوسکول میں سے پول باہر نکلنے کا آرڈرجاری کیا ، مگراس آرڈر سے ڈپٹی ایجوکیشن پنڈدادنخان اور ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان کے کان پر کوئی جوں تک نہ رینگی ،انہوں نے کسی قسم کی کو ئی کاروائی عمل میں نہ لائی ۔

گزشتہ روز سکول میں واقع پول شارٹ ہونے کی وجہ سے تاروں سے اٹیچ درخت بھی شارٹ ہو گئے جس کی وجہ سے مقامی لڑکے راجہ عمران کوکرنٹ لگا،درختوں کے شارٹ ہو نے پر واپڈاسب ڈویژن پننوال سے رابطہ کیا گیا جس پر واپڈا والوں نے آکر درخت بھی کاٹے اور پول کی شارٹ بھی ختم کی ۔

اہلیان گاؤں نے ڈی سی جہلم ، ڈی ای او ایجوکیشن جہلم اور ڈی ایف او واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پول کو سکول سے باہر نصب کیا جائے اور تاریں جو کافی جگہوں سے خراب ہیں ان کو تبدیل کیا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.