دینہ

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما خادم حسین رضوی کا دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال

دینہ: تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی رہنما خادم حسین رضوی کا دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال ،کارکنوں نے جوش و خروش سے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بعد ازاں جلوس کی شکل میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکزی رہنما خادم حسین رضوی ممتاز قادری کی برسی میں شرکت کے لئے اسلام آباد جا رہے تھے کہ دینہ مین چوک میں پہنچنے پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے کارکنوں نے خادم حسین رضوی کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

خادم حسین رضوی گاڑی میں بیٹھے ہی لوگوں سے مصافحہ کرتے رہے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے جلوس کی شکل میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button