پنڈدادنخان میں بے دردی سے قتل ہونے والے باپ بیٹے کے قاتل گرفتار

0

پنڈدادنخان :سی آئی اے نے پنڈدادنخان میں قتل ہونے والے باپ بیٹے کے قاتل گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں نادرا آفس کے قریب قتل ہونے والے باپ بیٹا کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ، سی آئی اے ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان ٹریس کر لئے۔

راجہ یوسف اور اسکے بیٹے سجاد کو چند روز قبل بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا ۔ گرفتار ملزمان کا مبینہ طور پر راجہ یوسف کی بیٹی کے سسرال سے تعلق ہے۔ سی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے پانچ ملزمان میں سے تین ملزم گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیئے۔

ملزمان نے جائیداد کے لالچ میں دونوں باپ بیٹے کو قتل کیا، مقامی پولیس کال کرنے والوں سے تفتیش کرتی رہی، گرفتار ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مونا سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.