پنڈدادنخان

چکری کرم خان کے بااثر افراد نے اپنی سہولت کے لئے اہلیان علاقہ کو پریشان کرنے کی ٹھان لی

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ چکری کرم خان کے بااثر افراد نے اپنی سہولت کے لئے اہلیان علاقہ کو پریشان کرنے کی ٹھان لی پہاڑی پانی کے نقصانات سے بچانے والے نالے کو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کنکریٹ کرنے کی تیاریاں اعلی حکام سے نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے چکری کرم خان میں پہاڑی پانی کے نقصانات سے اہل علاقہ کے بچاؤ کے لیے برسوں سے موجود نالے کو بااثر افراد نے اپنی سہولیات کے لئے کنکریٹ کرکے اہلیان علاقہ کو شدید پریشان کرنے کی ٹھان لی۔

ذرائع کے مطابق پہاڑی یا برساتی نالوں کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ،تعمیر یا ردوبدل کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے معمولی نوعیت کی تبدیلی کے لئے بھی متعلقہ اداروں یا اسسٹنٹ کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے مگر چکری کرم خان کے بااثر افراد نے برساتی نالے کے بہاؤ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے اس پر کنکریٹ کا کام شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ آنے والے پہاڑی پانی سے اہلیان چکری کرم خان و نواحی علاقوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

اہل علاقہ اور چکری کرم کے رہائشیوں نے ڈی سی جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے بااثر افراد کو نالے پر کنکریٹ سے روکا جائے تاکہ اہل علاقہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button