قدرت پھر ہوئی مہربان، ضلع جہلم میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

0

جہلم: ضلع جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، روزے داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سمیت گردونواح میں دو روز سے جاری بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ، گرمی کی شدت کم ہونے سے روزہ داروں کے چہروں کھل کھلا اٹھے۔

قدرت پھر ہوئی مہربان، ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا۔ گرمی کی شدت بھی مزید کم ہو گئی، مزید رم جھم کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.