جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے فصلیں تباہ ہونے لگی

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے فصلیں تباہ ہونے لگی ، فصلوں کی تباہی کے نقصانات کے باعث کسانوں اور کاشتکاروں کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ، ضلع بھر میں جعلی ادویات کی فروخت پر قابو نہ پایا جا سکا۔

محکمہ زراعت کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کا دھندہ عروج پر، شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جعلی زرعی ادویات سے فصلیں تباہ ہونے سے بھاری نقصان کے باعث کسانوں اور کاشتکاروں کو معاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت نہ رکنا محکمہ زراعت کے ضلعی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

کسانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ ذراعت کے ذمہ داران نے جعلی ادویات اور بیج فروخت کرنے والوں کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے جس کیوجہ سے جعلی ادویات و بیج فروخت کرنے والے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ جعلی ادویات و بیج فروخت کرکے لگثری گاڑیوں کوٹھیوں ، محلات ، پلازوں کے مالک بن چکے ہیں جبکہ کسان معاشی بدحالی کا شکار ہونے کیوجہ سے کاشتکاری سے لا تعلقی اختیار کرکے محنت مزدوری کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

کسانوں نے ارباب اختیا رسے مطالبہ کیا ہے کہ اگر محکمہ ذراعت میں فرض شناس ، ایماندار افسران واہلکار تعینات نہ کئے گئے تو اگلے چند سالوں میں کاشتکاری جیسا عظیم پیشہ ختم ہو جائیگا۔ جس کیوجہ سے اناج کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button