پنڈدادنخان میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دودھ فروش کو لوٹ لیا، ڈاکو گرفتار

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی سے) تھانہ لِلہ دن دیہاڑے ڈکیتی تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موضع اتھر اور احمد آباد کے درمیان ضیاء ساکن جندران دودھ فروش سے پندرہ ہزار روپے نقد ی چھین کرفرار ہو گئے۔

تھانہ لِلہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے کمال دلیری اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا اور چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔

تینوں ڈاکوؤں کا تعلق ضلع سرگودھا سے بتایا گیا ہے، مزید ڈکیتیوں کا انکشاف بھی متوقع ہے، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنڈدادنخان بھی تھانہ لِلہ میں پہنچ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.