لیبر پارٹی ہی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ زاہد نور

0

لیڈز: تین مئی کے بلدیاتی انتخابات میں جہاں کئی لوگ اپنی نشستوں کا دفاع کر رہے ہیں وہاں کئی نوجوان بھی خدمت کا جذبہ لیکر آگے آئیں ہیں۔

لیڈز کونسل سے اس بارہ لیبر کے ٹکٹ پر بارہ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں انھیں میں ہنس مکھ اور کمیونٹی میں اچھی شہرت کے حامل نوجوان صحافی زاہد نور بھی شامل ہیں۔ زاہد نور ہیر وارڈ سے قسمت آزما رہے ہیں۔ زاہد نور نے بحیثیت صحافی مختلف اخباروں اور چینلز کے ساتھ کام کیا ہے۔

میرپور چکسواری سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست دونوں ہی کمیونٹی کی خدمت کا ذریعہ ہیں اور میرے لیے یہ ایک فرض عبادت کا درجہ رکھتی ہیں۔ لیبر پارٹی عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندہ جماعت ہے۔ لیبر پارٹی کے مجھ پر اعتماد پر شکر گزار ہوں، منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

برطانوی سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا مستقل مسکن ہے اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا اپنی کمیونٹی کے تحفظات کو پارلیمان اور ایوان بالا تک پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے دیگر شعبوں کی طرح سیاست میں نمائندگی بے حد ضروری ہے اور خوشی ہے کہ ان انتخابات میں پانچ سو سے زائد امیدوار صرف انگلینڈ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.