حلف نامے میں صرف یہی یقین دہانی ہے کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، فواد چوہدری

0

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلف نامہ میں صرف یہی یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویزکیا ہے، اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا جب کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔


وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو حکیم قرار دے دیا۔

ایک انٹرویومیں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان ڈاکٹر نہیں حکیم ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اس وقت شریف خاندان کی تحویل میں ہیں، کچھ دن میں جاتی امراکی دیواروں پر لکھا ہو گا نواز شریف کورہاکرو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کونوازشریف کے علاج پرسنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے، خواجہ آصف،مریم نواز اور احسن اقبال صحت پر سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف بھی چاہتے ہیں نوازشریف باہرجائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈکی رقم ہم نے نہیں عدالت نے طے کی ہے،یہ پیسہ کسی کاذاتی نہیں عوام کاہے جس کومعاف نہیں کیاجاسکتا، ہم نے وہ رقم لکھی ہے جوعدالتوں نیان پرجرمانہ عائدکیاہے، انڈیمنٹی بانڈمیں رقم لی گئی نہیں صرف لکھنے کاکہاگیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.