جہلم

خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھارہے ہیں۔ نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خصوصی افراد کے فوکل پرسنز نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف سرکاری و نجی اداروں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں تمام خالی سیٹس پر خصوصی افراد کی تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ میں 133 سٹیٹس آئی ہے اس میں بھی خصوصی افراد اپنے کاغذات جمع کروائے، حکومت اور انتظامیہ خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button