ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام کے حوالے سے پنڈدادنخان کا دورہ، مرکزی جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے پنڈ دادنخان تحصیل کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جلالپور شریف، سگھر پور، عبدللہ پور، پننوال، سنگوئی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے روٹس کا پیدل مارچ کرتے ہوئے ضروری احکامات دیے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان میں کیٹگری اے کے عاشورہ محرم الحرام کے تمام روٹس کا تفصیلی دورہ کیا، صفائی ستھرائی، پانی کا بہاؤ، نالوں کی صفائی، راستے کلیر کروانے ، لائٹنگ کے انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب واک تھرو گیٹس اور دیگر ضروری انتظامات ایک روز میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد، چیف آفیسر ضلع کونسل ملک ساجد اعوان، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، نمائندگان پولیس، ممبران امن کمیٹی اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی جہلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنڈ دادنخان کے تمام مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے متبادل راستے بنا دیے گئے ہیں تا کہ ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ نہ آ سکے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اپنی تحصیل میں سیکورٹی، صفائی کے انتظامات کہ جائزہ لیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ عوام شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو معاشرے میں انتشار کا باعث بنتے ہیں یوم عاشورہ ہمیں براداشت،صبر اور حق کی راہ میں ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے تاکہ ہم اپنے اسلاف کے طرز عمل کی پیروی کرتے ہوئے دنیامیں اپنے آپ کو ایک بہترین معاشرے کا فرد ثابت کرتے ہوئے امن کی مثال قائم کریں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محر م الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو انتظا میہ کی طر ف سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سیکیورٹی، صفائی،لائٹنگ، پانی کا چھڑکاو،تجاوزات کا خاتمہ، کیبل، بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں، راستوں کو کلیئر کرنا تمام انتظا مات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں، روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایم سیز، واپڈا، سوئی گیس، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران کو ضروری کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.