واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبریونین منگلا کے عہدیداران نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

0

منگلا: کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دیگر محکموں کی طرح واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبریونین منگلا کے عہدیداران نے بھی یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دیگر محکموں کی طرح واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبریونین منگلا کے عہدیداران نے بھی یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی نکالی گئی، ریلی میں واپڈا ملازمین کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر صدر چوہدری اظہر محمود سینئر نائب صدر خالد جمیل بٹ اور دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں اور اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پاکستان کا بچہ بچہ خون کے آخری قطرے تک لڑے گا۔

ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، کشمیری ترانے اور قومی نغموں نے عوام کو پرجوش کردیا اور ہر فرد قومی جذبے اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں۔

ریلی میں شریک ایاز شاہ جنرل سیکرٹری، آفتاب اقبال چیئرمین، ریاست چیمہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس کے علاوہ منگلا کے عوام نے ریلی میں بھرپور شرکت کی دیگر مقررین میں واجد خان، ایوب عرف ایوبی نے کشمیر کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور آخر میں کشمیر کی آزادی کے دعائیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.