جہلم

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت

جہلم: جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس ، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز مشین محلہ نمبر 3چیمبر کے آفس میں کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں عہدیدارن و ممبران نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شاہ زیب خان نے گزشتہ ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیا ، سیکرٹری جنرل نے سابقہ ماہانہ اجلاس کی کاروائی کی ایگز یکٹوباڈی سے منظوری لی۔
اس کے علاوہ صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے چیمبر کے مالی امور ،چیمبر آفس کے لیے جگہ کے حصول اور مستقبل کے ویلفیئرپراجیکٹ کے حوا لہ سے سحر حاصل گفتگو کی اورایجنڈا کے مطابق دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے۔
اجلاس میں سینئر نائب صدرجاوید اسلام قر یشی،نائب صدر شیخ شہز اد اصغر،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، مرزا ساجد افتخار،محمد احمد شیخ ،حافظ مقصود شفیق ،ہارون نواز ،ملک سرفراز محمود ،ملک انوار ،ڈاکٹر ظہیر احمد ،تنویر انور قریشی،ماجد حسین،الحاج عزیز احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button