پنڈدادنخان

کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام سپورٹس اورکلچر پروگرام فوری طور پر کینسل کر دیئے۔ میاں مراد حسین

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں جاری تمام سپورٹس گیمز،کلچر ڈے کے حوالے سے تمام پروگراموں کو فوری طور پر کینسل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھیں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button