بابا سید معصوم بادشاہ نکودر کے سالانہ عرس مبارک تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

0

دینہ: بابا سید معصوم بادشاہ نکودر کے سالانہ عرس مبارک تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، عرس کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایک شاندارکبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جہلم اور ضلع گجرات کی ٹیموں کے مابین تماچے دار کبڈی کھیلی گئی شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا۔

عرس و کبڈی کے منتظمین چوہدری سلیمان جھمٹ ، چوہدری فراز جھمٹ آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے رہے کبڈی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ، پرسنل سٹاف آفیسر ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری رضوان منور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری وحید ، صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ، الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری عامرکیانی ، نائب صدر جہلم پریس کلب مرزاکفیل بیگ کیفی، سابق ناظم یونین کونسل لدھڑ چوہدری فوق شیر بازتھے ، نکودر میں 10 سال بعد دوبارہ کبڈی کا میدان سجایا گیا۔

عرس و کبڈی کے آرگنائزر چوہدری سلیمان جھمٹ ، چوہدری فراز جھمٹ نے بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے دربار معصوم بادشاہ کے عرس کی تقریبات کے موقع پر کبڈی کا انعقاد کرواتے تھے لیکن پچھلے 10 سالوں سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اجازت نہیں دی جارہی تھی ، حالانکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور نوجوان منفی سرگرمیوں کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب ہوتے ہیں ،کبڈی میچ میںدلچسپ مقابلے کے بعد 2 پوائنٹس سے جہلم کی ٹیم بازی لے گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری فرخ الطاف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، کبڈی میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.