ضلع جہلم کی انتظامیہ نے شکایات کو بروقت حل کر کے پنجاب میں اپنا اعزاز برقرار رکھا، چیف سیکرٹری پنجاب

0

جہلم: ضلع جہلم کی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے پورٹل پروگرام کے تحت ہونے والی شکایات کو بروقت حل کر کے پنجاب میں اپنا اعزاز برقرار رکھا جس پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھو کھر نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی پورٹل پروگرام کے تحت ایک کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع جن کی کارکردگی کم ہے انہیں اس پر خصوصی توجہ دے کر پورٹل پروگرام کو کامیاب بنانا ہو گا جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کو ان کی بہتر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا اور اس پروگرام کو دلچسپی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.