جہلم

2 روز جاری رہنے والی بارشوں نے میونسپل کارپوریشن جہلم کے کاموں کا پول کھول دیا

جہلم: شہر و گردونواح میں 2 روز جاری رہنے والی بارشوں نے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینٹیشن برانچ کے کاموں کا پول کھول دیا، اندرون شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے گندا پانی سڑکوں پرجمع ہو کر تالابوں کی منظر کشی کرنے لگا، طالبعلموں ، سرکاری ملازمین سمیت دکانداروں اور راہ گیروں کی مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں گزشتہ 2 روز وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارشوں کا پانی شہر کی سڑکوں، گلی محلوں میں کھڑا ہو گیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع رہنے سے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت پانی نکالنے کے اقدامات شروع کر دیئے ، سڑکوں کے دونوں اطراف بنے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے جی ٹی روڈ سمیت شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
تاجروں اور شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندرون شہر کے بازاروں ، گلی محلوں میں میونسپل کارپوریشن کا شعبہ سینٹیشن کا عملہ صفائی ، ستھرائی کے کام پر پوری طرح توجہ نہیں دیتا جس کیوجہ سے نالے اور گٹر بند ہونے سے بارشی پانی دریا برد ہونے کی بجائے سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
شہریوں ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کو اندرون شہر کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button