بہت جلد وزیراعلی ڈومیلی کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا اعلان کریں گے۔ چوہدری فرخ الطاف، راجہ یاور کمال

0

ڈومیلی: ڈومیلی کے علاقے مائر میں پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ عام، چوہدری فرخ الطاف ایم این اے،راجہ یاور کمال ایم پی اے نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کی یونین کونسل نگیال کے گاؤں مائر میں حاجی عبدالرفیق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ عام منعقد کروایا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ یاور کمال تھے۔

جلسہ میں مرزا جمشید چیئرمین یوسی ڈومیلی،ملک اشفاق سابق چیئرمین یوسی ججیال،ڈاکٹر فضل الحق فضلی،راجہ ہارون کیانی بڑاگواہ، ملک مدثر ڈھانگری،چوہدری نعیم تصور،چوہدری رمیز احمد گنگال،چوہدری عمران مانی پدھری،مہر ضیاء اللہ سیکرٹری یونین کونسل نگیال،چوہدری پرویز اختر نگیال اور اہلیان مائرکے لوگ،علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گجرکٹاریاں سے مائر تک موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ لایا گیا، موٹرسائیکلوں کے آگے گھوڑا ڈانس بھی کراتے رہے۔پنڈال میں پہنچنے پر بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کرکے اسٹیج تک لایا گیا۔حاجی عبدالرفیق نے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاور کمال کو پنجاب کی ثقافت پگڑی پہنائی۔

عبدالرفیق نے خطاب میں کہامیں تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتاہوں جویہاں تشریف لائے۔ہمارا ان حکمرانوں سے کوئی مطالبہ نہیں تھا الحمداللہ میں نے اپنی جیب سے مائر کی بارہ سو گلیوں کی تعمیر کرائی۔گلیوں میں سٹریٹ لائٹیں لگائی۔علاقے کیلئے ایمولینس لی۔

انہوں نے کہا کہ میں اور ہماری وینس برادری اعوان برادری اور کچھ دیگر لوگ فیملیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے کیلئے جلسے کا اہتمام کیا۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے یہ جتنے مسائل ہیں ہمیں تحریری طور پر دیں بہت جلد یہ حل ہوجائیں گے۔میں تمام دوستوں کا شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

ایم پی اے راجہ یاورکمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دس سالوں میں علاقہ ڈومیلی میں کوئی کام نہیں ہوا، سڑکیں سکول پانی سمیت دیگر بہت سے مسائل تھے جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی، الحمداللہ ہم نے ڈیڑھ سال میں کافی ترقیاتی کام مکمل کروا لئے ہیں، باقی جو رہتے ہیں وہ بہت جلد مکمل ہوجائیں گے، الیکشن سے پہلے جو کام شروع کئے گئے تھے وہ صرف ووٹوں کیلئے کئے گئے اگر نیت کرکے شروع کرتے تو مکمل ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ علاقہ ڈومیلی کے مسائل وزیراعلی کو دیکھائیں بہت جلد وزیراعلی پنجاب عثمان بزداد ڈومیلی کا دورہ کریں گے اور ترقیاتی کاموں کا اعلان کریں گے۔سیری گھنیال تا بڑاگواہ سڑک کا کام ایک ماہ تک شروع ہوجائیں گا۔

جلسہ سے دیگراہم شخصیات نے بھی خطاب کیا، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلسہ گاہ کے آس پاس گھروں کے چھتوں اور جلسہ گاہ کے گیٹ پر پولیس کے اہلکار تعینات تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.