جہلم

بہتر انداز میں کام کرنے سے ہی ڈیلی ویجز ملازمین بھی مستقل ہو سکیں گے۔ حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم: پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ دفتر بلڈنگز ایم اینڈ آر یونین آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنڈدادنخان چکوال سوہاوہ اور دینہ کے ملازمین نے شرکت کی اوراپنے اپنے مسائل سے قیادت کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے ڈیلی ویجز ملازمین کو خوشخبری سنائی کہ ایکسین بلڈنگز ایم اینڈ آر، راولپنڈی II ایٹ جہلم علی نواز خان بلوچ نے محنت کشوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کر دیا ہے ، جس پر کارکنوں نے ایکسین بلڈنگز ایم اینڈ آر علی نواز خان بلوچ زندہ باد کے نعرے بلند کرنے شروع کر دیئے۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے کارکنوں کو خوشخبری سنائی کہ ایکسئن بلڈنگز ایم اینڈ آر علی نواز خان بلوچ نے تمام ڈیلی ویجزملازمین کو بہت جلد مستقل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ غریب پرور ایکسین علی خان نواز بلوچ نے جس طرح کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کروایا ہے اس پر پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے تمام محنت کش علی خان نواز بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ایکسین علی خان نواز بلوچ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور وطن عزیز کی خدمت میں کمی نہ آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آج خوشی کس کا دن ہے درجنوں محنت کش جب اپنے بچوں کو مستقل ہونے کی خوشخبری دیں گے تو یقینا ان کے گھروں میں عید کی سی خوشی محسوس کی جائیگی ، حاجی محمد افضل بلوچ نے ڈیلی ویجز پر خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو دلمجی سے کام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ بہتر انداز میں کام کرنے سے ہی آپ لوگ بھی مستقل ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسین بلڈنگز علی نواز خان بلوچ نے محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے دروازے کھول رکھے ہیں کسی ورکر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوگی محنت کشوں کو چاہیے کہ جس طرح ایکسین بلڈنگز نے ہمارے اوپر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ہم ایکسین بلڈنگز کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں تاکہ پر امن ماحول کے اندر رہتے ہوئے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close