تحریک انصاف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ترقیاتی کام رکنے سے شہری سراپا احتجاج

0

جہلم: تحریک انصاف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ترقیاتی کام رکنے سے شہری سراپا احتجاج، شہر و مضافاتی علاقوں کے شہری اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کام کروانے پر مجبور ، حکومتی بے بسی پر شہری حلقوں کا اظہار تشویش۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد جہلم ضلع بھر میں ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہو چکے ہیں ، ترقیاتی کام رکنے کیوجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، ضلعی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام رکنے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ترقیاتی کاموں سمیت شہریوں کو درپیش مشکلات جن میں سیوریج کے نالوں کی ٹوٹ پھوٹ ، صاف پانی کی عدم دستیابی ، صفائی ستھرائی ، تعلیم، صحت ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سڑکوں کی مرمت کے کام بھی رکے ہوئے ہیں ، پنجاب حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہریوں منور، عمران ، انور، فیضان ، نعمان، شہزاد، حسن، انیس، افضال، فیضان، منور،کامران ، صائم ،آیان، صاریم، سبحان کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی پی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے سردھڑ کی بازی لگا رہی ہے ، انتظامیہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت لالی پاپ دیکر ٹرخا رہی ہے ۔

شہریوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات کی منظر کشی کر رہی ہیں صفائی ستھرائی نہ ہونے کیوجہ سے تعفن پھیل رہا ہے ترقیاتی کاموں فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.