جہلم

سستے رمضان بازار سے ہر فرد اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء خریدے۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ

جہلم: حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے جس طرح سستے رمضان بازار قائم کیے ہیں وہاں پر لگائے گئے اشیائے خوردنی کے سٹالز کے تاجر عوام کو معیاری اور کم قیمت پر اشیائے خوردنی فراہم کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے سستے رمضان بازار میں پولیس کی طرف سے کیے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کرنے کے بعد سستے رمضان بازار میں لگائے گئے سبزی فروٹ، چینی، آٹا اور کریانہ کی اشیاء کے سٹالز میں ان کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء خریدے کیونکہ حکومت نے عوام کو کم قیمت پر معیاری اشیائے خوردنی فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ سستے رمضان بازار لگا کر اس کو پوراکر رہی ہے۔

انہوں نے سستے رمضان بازار میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کو تفصیلی چیک کرنے کے بعد پولیس سٹاف کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button