دینہ

سینٹ الیکشن میں ن لیگ کی جیت نواز شریف کی جیت ہے۔ راجہ لیاقت علی، میاں عتیق

دینہ: مسلم لیگ (ن) کی سینٹ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی میاں نواز شریف کی جیت ہے،میاں نواز شریف کو وزیر اعظم ،صدارت سے تو نکالا جا سکتا ہے لیکن لوگوں کے دلوں سے کوئی بھی نواز شریف کو نہیں نکال سکتا،آج ہر طرف جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میاں نواز شریف کے علاوہ اور کوئی لیڈر عوام کو قبول نہیں ،میاں نواز شریف کو سیاست سے نہیں ملک کی ترقی روکنے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ لیاقت علی اور میاں عتیق یوتھ کونسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہر طرف مسلم لیگ (ن) کی ہی جیت ہے ،نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ،سینٹ کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے مسلم لیگ (ن) کی جیت ہوئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی طاقت میاں نواز شریف کو سیاست سے دور نہیں کر سکتی ،دلوں میں بسنے والا لیڈر ہی ملک خیر خواہ ہے ،جھوٹی تقریریں اور بکواس کرنے والے آئندہ سیاست میں ہمیشہ کے لئے آؤٹ ہو جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں میاں نواز شریف نے ملک کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے میاں نواز شریف کو روک سکتے ہو تو روک لو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button