جہلم شہر و گردونواح میں ٹماٹرو دیگر سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، ضلعی حکومت خاموش تماشائی

0

جہلم: شہر و گردونواح میں ٹماٹرو دیگر سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ،ضلعی حکومت خاموش تماشائی ،شہری دکانداروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، غریب سفید پوش طبقہ کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرو گردونواح سمیت ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جس کیوجہ سے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میںخوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

افسوسناک امریہ ہے کہ ضلع بھر میں ٹماٹر3 سو20روپے فی کلو کے حساب سے دکانوں پر فروخت ہورہا ہے جبکہ لہسن 300روپے سے 400روپے فی کلو اور پیاز 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔غریب شہری شدید مہنگائی میں ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء خرید نے سے عاجز آچکے ہیں ۔ٹماٹر ،پیاز،لہسن ،آلوکی بے لگام قیمتوں نے شہریوں کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر رکھیں ہیں لیکن اس کے باوجود جہلم ضلع بھر میں مہنگائی کا طوفان عروج پر پہنچ چکا ہے۔

عوامی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.