سوہاوہ

راجہ سفیر اکبر کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ راجہ وسیم کیانی

سوہاوہ: راجہ سفیر اکبر کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 25 اور حلقہ این اے 66 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹیم راجہ سفیر اکبر کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ وسیم صفدر کیانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم راجہ سفیر اکبر کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والی علاقہ کی معزز شخصیات کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابقہ کونسلرز کی ایک بڑی تعداد نے راجہ سفیر اکبر کے ہمقدم چلنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ راجہ سفیر اکبر کی کراچی سے واپسی پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ راجہ سفیر اکبر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ آئیندہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے یا ایم پی اے کا اور کون سی پارٹی سے ان کا تعلق ہوگا۔

اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا کہ راجہ سفیر اکبر فی الحال آزاد ہیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ تاہم حلقہ کے عوام کی امنگوں اور منشاء کے مطابق ہی وہ فیصلہ کریں گے کہ وہ کون سی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں یا ایم پی اے کا۔

وسیم صفدر کیانی نے مزید کہا کہ راجہ سفیر اکبر آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ ایک ایسی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیں گے جو نہ صرف علاقہ کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل بلکہ علاقہ کو جدید خطوط پر ترقی یافتہ بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ سفیر اکبر نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ راجہ سفیر اکبر تین ہفتوں کے لئے نجی دورے پر کراچی گئے ہوئے ہیں۔ ان کی واپسی کے فورا” بعد علاقہ میں سیاسی درجہ حرارت نقطہ عروج پہ پہنچنے والا ہے اور بہت اہم سیاسی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی جو انشاء اللہ علاقہ کی ترقی کی ضامن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button