دینہ

راجہ محمد اسد خان کا دینہ کا طوفانی دورہ، شیخ اکرام الٰہی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

دینہ: سابق ایم این اے راجہ محمد اسد خان کا دینہ میں طوفانی دورہ ، اپنے والد محترم سابق سینیٹر راجہ محمد افضل خان مرحوم کے قریبی ساتھی سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی کے گھر آمد ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق ایم این اے راجہ محمد اسد خان نے دینہ میں طوفانی دورہ کیا۔ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے والد محترم سابق سینیٹر راجہ محمد افضل خان (مرحوم) کے قریبی دوست سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی کے گھر آمد ہوئی اور خصوصی بات چیت کے علاوہ سیاسی امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس مو قع پر سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی نے راجہ محمد افضل خان مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ راجہ محمد افضل خان ضلع جہلم کی ایک عظیم سیاسی شخصیت کے مالک تھے ان کی ضلع جہلم کی عوام کے لئے بے شمار خدمات تھیں ، ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا لوگ آج بھی راجہ محمد افضل خان کو یاد کرتے ہیں۔

اس موقع پر راجہ فیصل مہدی اور جنرل کو نسلر چوہدری تنویر بھی ہمراہ تھے ، راجہ محمد اسد خان نے جنرل کو نسلر شیخ طاہر کے ریسٹو رینٹ میں بھی گئے اور ان سے ملاقات بھی کیاور بعد ازاں دیگر لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button