دینہاہم خبریں

رمضان بازار میں انتہائی کم مناسب ریٹ پر عوام کو وافر مقدار میں مہیا کی جا رہی ہے۔ راجہ یاور کمال

دینہ: پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال کا دینہ میں رمضان سستا بازار کا دورہ، حکومت پنجاب عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء مل رہی ہیں، چینی وافر مقدار میں موجود ہے اور عوام کو دی جا رہی ہے، دینہ رمضان بازار بہترین بازاروں میں سے شامل ہے یہاں کی انتظامیہ کو میں مبارکباد پیش کرتا ہیں۔ ایم پی اے راجہ یاور کمال

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال نے دینہ میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین ، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی اُلفت شہزاد ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر ، صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری محبوب ، جنرل سیکر ٹری میاں ہارون ، چوہدری شادا جٹ ، جمیل نظامی ، سید عطااللہ شاہ بخاری ، الطاف اسحاق جٹ ودیگر بھی ہمراہ تھے ، ایم پی اے راجہ یاور کمال نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران دوکانداروں نے ایم پی اے راجہ یاور کمال کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ، دورے کے دوران ایم پی اے نے بازار میں پڑی اشیاء کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔

بعد ازاں ایم پی اے راجہ یاور کمال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں بازاروں سے اشیا ء کی قیمتیں بہت کم ہیں دو ہزار سے پچیس سو افراد کی روزانہ کی خریداری اس بات کا ثبو ت ہے کہ ہمارا رمضان بازار دینہ میں بہت اچھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کا زیادہ شور تھا اللہ کے فضل سے رمضان بازار میں انتہائی کم مناسب ریٹ پر عوام کو وافر مقدار میں مہیا کی جا رہی ہے اور میں یہاں کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے یہاں پر بہت اچھے انتظامات کیے ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button