جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں منشیات فروشی اور قمار بازی ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

جہلم: ضلع جہلم میں منشیات فروشی اور قمار بازی ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی،جبکہ اگر اس میں اگر کوئی پولیس ملازم بھی ملوث ہوا تو وہ اپنے آپ کو نوکری سے فارغ سمجھے۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے آج کرائم کنٹرول میٹنگ میں اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ،تمام تھانوں کے ایس ایچ او کے علاوہ چیف سیکورٹی آفیسر فرخ ڈار بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے میں ایک لعنت کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ اس سے نوجوان نسل کا مستقبل خراب ہو رہا ہے اسی طرح قمار بازی ایک ایسا کینسر ہے جو اچھے بھلے گھروں کو اجاڑ دیتا ہے اس لیے ہمیں بحیثیت ٹیم ملکر ان دونوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کر کے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس ملازم ان معاملات میں ملوث ہوا تو وہ اپنے آپ کو نوکری سے فارغ سمجھے جبکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں مختلف مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کو ترجیح بنیادوں پر گرفتار کیا جائے جبکہ جو مقدمات تھانوں میں درج کیے جاتے ہیں ان کی میرٹ اور قانون کے مطابق تفتیش کر کے انہیں جلدازجلد عدالتوں میں چالان مکمل کر کے بجھوائے جائیں۔اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button