سوہاوہ

سوہاوہ میں کریانہ سٹور سے نقدی اور موبائل چوری کرنے والا چور پکڑا گیا

سوہاوہ:نیا بازار سوہاوہ میں شیخ افتخار کریانہ سٹور سے نقدی اور موبائل فون چوری کر کے بھاگنے والے کو مین چوک سے پکڑ لیا گیا اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا گیا۔

دوکاندار نے فوراً سی سی ٹی وی کیمرہ سے چور کو پہچانا اور مین چوک سے پکڑ لیا۔ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزم کا نام شیخ عثمان ساکن دینہ جو کہ نشئی بھی ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اسطرح کی چھوٹی موٹی وارداتیں کر کے نشہ پورا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button