جہلم

جہلم میں جعلی کلینکوں، عطائی ڈاکٹروں ، حکیموں اور 2 نمبر عاملوں نے سادہ لوح افراد کو لوٹنا شروع کردیا

جہلم: شہر اور گردونواح میں جعلی کلینکوں، عطائی ڈاکٹروں ، حکیموں اور2 نمبر عاملوں نے سادہ لوح افراد کو لوٹنا شروع کردیا۔

شہر کے گلی محلوں سمیت مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی کلینکس کھلے ہیں ، جہاں پر 2/4 مہینے کام کرنے والی خواتین اور مردوں اپنے اپنے کلینکس کھول رکھے ہیں ، ان کلینکس پر عوام کو لوٹنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بھی عطائی ڈاکٹروں ، نا تجربہ کار حکیموں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو اولاد کا نہ ہونا۔

بواسیر کے خاتمے اور دلفریب ڈرامے کرکے سادہ لوح عوام سے ہزاروں روپے بٹورنے میں مصروف ہیں ، جبکہ اسی طرح گلی محلوں میں تعویز گنڈے اور دم درود کا دھندہ کرنے والوں نے بھی اپنی دکانیں سجا رکھی ہیں جو اپنے منفرد انداز سے سادہ لوح افراد کو اپنا شکار بنا کر جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

شہر سمیت دیگر علاقوں میں پیشہ وربھکاریوں نے بھیک مانگنے کے لئے اپنے گروہ تشکیل دے رکھے ہیں جو بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے گھروں سے سامان بھی اٹھا کر ساتھ لے جاتے ہیں ، شہر کے بازاروں میں خوبرو بھکارنوں نے مضافاتی علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو اپنا شکار بناتی ہیں ، چکنی چپڑی باتیں کرکے سادہ لوح دیہاتیوں کی جیبیں صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

علاقہ معززین نے آر پی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button