جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا ایکشن، شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 مرد اور ایک خاتون گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی شاندار کارروائی ،معصوم شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2مرد ،ایک خاتون گرفتار، پولیس نے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی محمد عمران نے بتایاکہ ایک خاتون جو عید کی شاپنگ کے لئے آئی تھی رکشہ کے انتظار میں تھی ایک ڈکیت گینگ کی رکن خاتون اس کو کار میں گھر چھوڑے کے لیے لفٹ دی۔

انہوں نے بتایا کہ کار میں پہلے سے دو مرد موجود تھے گاڑی بجائے مشین محلہ روکنے کے جی ٹی روڈ کی طرف گئے، خاتون کے شور کرنے پر ایک مرد نے پسٹل نکال لیا، طلائی زیورات ،نقدی لوٹ لئے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے بتایا کہ درخواست کے بعد پولیس نے دن را ت محنت کرکے تین ملزمان محمد ایوب ضلع سیالکوٹ ،حمیر ایوب ،عمر آزاد کو گرفتار کرلیا ہے، ان کے قبضے لوٹی ہوئی نقدی 3لاکھ روپے ،6لاکھ کے طلائی زیورات کل برآمد گی 10لاکھ روپے برآمد کرلئے۔

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او سٹی محمد عمران ،چوکی انچارچ شاہد امجد ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close