شجرکاری مہم؛ این آر ایس پی بڑاگواہ برانچ کی طرف سے 6ہزار جنگلی پودے تقسیم کئے گئے

0

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ این آر ایس پی برانچ نے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سمیت اہلیان علاقہ کے لوگوں میں 6 ہزار جنگلی پودے تقسیم کئے گئے۔

یہ پودے زاہد مصطفی کریڈیٹ آفیسر این آر ایس پی بڑاگواہ برانچ، سہیل اکبر لون آفیسراور ذیشان فیلڈ اسسٹنٹ کی خصوصی کاوش سے جنگلی پودے لاکر تقسیم کئے۔

زاہد مصطفی کا کہناتھا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں جوجنگلی پودے تقسیم کئے ان میں پلائی ،دریک، ٹالی اورتوت شامل تھے دوسرے مرحلے میں پھولدار اور پھلدار پودے تقسیم کریں گے، جنگلی پودوں کی قیمت فی پودا ایک روپے تھی۔

عوام کا کہنا تھا کہ بڑاگواہ برانچ نے خصوصی طور پریہ اقدام اٹھایا اور پودے دیے ہم انکے مشکور ہیں اس سے پہلے کسی برانچ نے یہ ذمہ داری نہیں لی، جولوگ لون لیتے ہیں انکے ساتھ بھی اخلاق کیساتھ پیش آتے ہیں اور پورا تعاون کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.