جہلم شہر وگردونواح میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکانداروں کی لوٹ مار جاری

0

جہلم: شہر وگردونواح میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، دکانداروں کی لوٹ مار جاری ،غریب اور متوسط طبقے کے افرادنرخ پوچھنے تک محدود ، ذمہ داران نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی و غفلت کیوجہ سے پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف پھلوں کے نرخ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کی ناک کے نیچے دکانداروں کی جانب سے پھلوں کی فروخت کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران ومجسٹریٹس ایئرکنڈیشنر کمروں اور گاڑیوں سے نکل کر حالات کے ہاتھوں مجبور شہریوں کا حال پوچھنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے۔

گزشتہ چند ہفتوں سے ذخیرہ اندوزوں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی بھی ادارے کی طرف سے مقدمہ درج نہ ہونا متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

آئے روز پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب شہری قدرت خداوندی کی اس انمول نعمت سے محروم ہیں۔

شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.