جہلم کے مختلف مقامات پر قائم ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، فوڈ اتھارٹی خاموش

0

جہلم: شہر اور جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر قائم ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، سادہ لوح شہریوں سے بااثر مالکان نے کھانوں کے نام پر ٹیکسسز کاٹنا شروع کر دیئے، جبکہ قومی خزانے میں صارفین سے وصول رقم ٹیکس کی مد میں جمع نہیں کروائی جارہی ، شہری غیر معیاری مضر صحت کھانے ،کھانے پر مجبور، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں ، فاسٹ فوڈ پوائٹس ، کڑاہی ، تکہ بوٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں اور ہوٹل مالکان نے صارفین سے کھانوں پر مختلف ٹیکسسز عائد کررکھے ہیں جو کہ روزانہ لاکھوں روپے صارفین روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ قومی خزانے میں پھوٹی کوڑی بھی جمع نہیں کروائی جاتی۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بااثر مالکان کو ٹیکس ریکوری کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی آشیر باد حاصل ہے جس کی وجہ سے ہوٹل و میرج ہالز مالکان دیدہ دلیری کے ساتھ شہریوں سے ٹیکسسز وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنرجہلم ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.