جہلماہم خبریں

فواد چوہدری پاکستانی سیاست اور جہلم کا چمکتا ستارہ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پرویز خٹک

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و ممبر قومی اسمبلی فواد چوہدری کا نو منتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ،عشائیہ تقریب رینچ بحریہ ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سمیت متعدد ممبران قومی اسمبلی،سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور سیا و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ممبر قومی اسمبلی و ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سابق وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک،ممبر ان قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف،نواب ملک شیر وسیر،ارباب عامر،ملک عامر ڈوگر، نور عالم خان، صداقت عباسی کے علاوہ خواتین ممبران اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سوشل میڈیا ٹیم، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین،چوہدری فیصل حسین، چوہدری فراز حسین،چوہدری فوق شیر باز،ڈاکٹر فضل الحق، چوہدری محمد علی،خاور وجاہت وسیم،عصمت عورہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین جہلم سے تاریخی فتح حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچنے والے فواد چوہدری پاکستانی سیاست اور جہلم کا چمکتا ستارہ ہے جہلم کی عوام کو اپنے محنتی اور ہونہار سپوت پر فخر کرنا چاہیے فواد چوہدری نہ صرف جہلم بلکہ پاکستان میں ترقی و کامرانی کے موجب ثابت ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک سے بحرانوں کے خاتمہ کے لیے اپوزیشن کس ساتھ لیکر چلیں گے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے سپاہی کے طور پر کام کرتے ہوئے پاکستان کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے ہم نے جو وعدے کیے ہیں ان پر عمل پہرا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button