کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر کے خوبصورت پہاڑکی چوٹی پر بغیر این او سی کے کریشر پلانٹ نصب کرنے کی تیاریاں عروج پر

کھیوڑہ شہر کی خوبصورتی اورشہریوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے کھیوڑہ شہر کے خوبصورت پہاڑکی چھوٹی پر بغیر این او سی کے کریشر پلانٹ نصب کرنے کی تیاریاں عروج پر کریشر لگنے سے شہریوں کا جینا محال ہو جائے گا اور شہر کی ماحولیاتی آلودگی میں اضافے سے شہریوں میں مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پہلے ہی محکمہ معدنیات کی ملی بھگت سے پہلے ہی لائم سٹون کی کوائری الاٹمنٹ کی گئی تھی شہریوں کی شکایت پر ٹائون کمیٹی کھیوڑہ کے افسران بالا نے کام بند کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں خوبصورت پہاڑی ایریے میں نیچے پورا شہر رہتا ہے اور بالکل شہریوں کے سروں پر لائم سٹون کریشر لگانے کی تیاریاں عروج پر ہیں جب یہ کریشر چلے گا تو اس کی گردوغبار کی لپیٹ میں پورا شہر آئے گا اور شہریوں کی ماحولیاتی زندگی بری طرح متاثر ہو گی اس سے قبل پڈھ رتوچھہ کی آبادی کے نزدیک بھی کریشر لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملحقہ آبادی کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہمارا علاقہ قدرتی حسن اور معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے سالٹ مائن کا وزٹ کرنے کے بعد سیاح اس پہاڑی ایریے میں فوٹو سیشن بھی کرتے ہیں اورکئی بار پاکستانی ڈراموں کی ریکارڈنگ کے لیے شوٹنگ بھی کی گئی ہے کوہستان نمک کی خوبصورت وادی کھیوڑہ کی خوبصورتی اور آب وہوا کو آلودہ کرنے کے لیے کریشرز مافیا نے کمر کس لی ہے کھیوڑہ شہر کیساتھ واقع پہاڑ کی چوٹی پر نیا کریشر پلانٹ نصب کرنے کے لیے مشینری پہنچا دی گئی ہے جس پر اہلیان شہر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ شہر کی خوبصورتی یہ پہاڑ اور ان پر لگے درخت ہیں جو شہر کے ماحول کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں پہلے ہی شہر کے ارد گرد بہت سی چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہیں جن سے فضا آلودہ تھی ایسے میں شہر کے اوپر کریشر پلانٹ نصب کرکے نہ صرف کھیوڑہ کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کرکے انہیں بیماریوں کی جانب دھکیلا جا رہا ہے بلکہ اس کیساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور فضا کو بھی مکمل تباہ و برباد کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو چاہیے کہ لائم سٹون کریشر نصب کیے جانے والے اس ماحول دشمن کریشر پلانٹ کے خلاف فوری نوٹس لینا چاہیے اور اس کریشر پلانٹ کو نصب کرنے سے روکنے کا حکم دینا چاہیے تاکہ کھیوڑہ شہر کی خوبصورتی اور فضا کو آلودگی سے بچایا جا سکے اور عوام کی صحت کے حوالے سے بروقت اقدامات یقینی بنائے جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button