پڑی درویزہ

لیڈی ہیلتھ ورکرز کوبھی ایڈوانس سیلری لون کی سہولت دی جائے۔ عوامی حلقے

پڑی درویزہ: تحصیل سوہاوہ بھر سے عوامی سماجی حلقوں نے نیشنل بنک انتظامیہ کے اعلیٰ حکا م سے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے جس طرح بنک سے ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے دیگر سرکاری ملازمین کو ملک بھر میں ایڈوانس سیلری لون (پیشگی تنخواہ قرضہ )کی سہولت میسر ہے اسی طرح محکمہ صحت کے زیر نگرانی نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت کی ملازمین لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی ایڈوانس سیلری لون کی برابر سہولت فراہم کی جائے ۔ عوامی سماجی حلقوں کے مطابق نیشنل بینک کے مذکورہ اقدام سے نہ صرف بینک کی آمدنی میں اضافہ ممکن ہوتا بلکہ ملازمین کی زندگی کے بڑے مسائل آسانی سے حل جاتے ہیں ۔ اس لئے دیگر سرکاری ملازمین کی طرح لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی بلا تعطل اور بلا امتیاز پیشگی تنخواہ کے قرضہ کی سہولت فراہم کی جائے تا کہ ان ملازمین کو بھی مستقل تصور کیا جاسکے ۔نیز بینک کے اس قرضہ کی سہولت سے ملازمین کی زندگی میں آسودگی آسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button