دینہ

پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کی ماہ جون میں شاندار کاکردگی، رپورٹ جاری

دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ساجد کیانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم فیصل کیانی کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے ماہ جون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غفلت و لاپروائی سے گاڑیاں چلانے پر 5 عدد مقدمات کا اندراج کروایا۔

پولیس نے ملزمان کو تھانہ دینہ میں بند کروایا ، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غلام علی اے ایس تھانہ منگلا کینٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد مقدمہ 9C کا اندراج کروایا ملزمان کو تھانہ منگلا کینٹ میں پابند سلاسل کروایا۔

انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک اکا عاصم آذاد نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا ہر جوان عوام الناس کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے اور عوام الناس کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ایڈمن آفیسر ضیاء الرحمن اے ایس نے بتایا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ ملک میں پھیلی وباء کورونا کیوجہ سے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور روزمرہ کے معاملات میں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close