نامعلوم شقی القلب کی طرف سے شاہ نور غازی قلندر المعروف بابا دھمالیاں نزد پڑی درویزہ قبر کی بے حرمتی

0

پڑی درویزہ: نامعلوم شقی القلب کی طرف سے شاہ نور غازی قلندر المعروف بابا دھمالیاں نزد پڑی درویزہ قبر کی بے حرمتی ۔ عقیدت مندوں کی متاثرہ قبر کو دیکھنے قطاریں جاری ۔تھانہ سوہاوہ میں درخواست پیش ، قبر کی مٹی کی کھدائی کر کے خدشات دور کیے جائیں عوامی سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سے مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پڑی درویزہ کے گورنمنٹ ہائی سکول کے شمال میں واقع ایک ٹیلے پرعرصہ قدیم سے موجود شاہ نور غازی قلندرالمعروف بابا دھمالیاں کی قبر کو گزشتہ دوران ہفتہ کسی رات کی تاریکی میں نامعلوم شقی القلب فر د یا افراد نے مذموم طریقے سے کھودنے کی کوشش کی اورت قبر کی سخت بے حرمتی کے مرتکب ہوئے۔

قبر کو دیکھنے سے محسوس کیا جاتا ہے کہ مٹی قبر سے نکال کر دوبار بھر دی گئی ہے۔ پختہ قبر کے سنگ مرمر کے پتھر بکھرے پڑے ہیں اور کتبہ بھی ساتھ پڑا ہے ۔ واقع کی اطلاع ملنے پرعلاقہ بھر سے عقیدت مندوں کی قبر کی طرف قطاریں دکھائی دینے لگیں ۔ڈھوک قلعہ داخلی پڑی درویزہ کے رہائشی ملک محمدخورشید نے واقع کے متعلق تھا نہ سوہاوہ کو اطلاع کی تو اے ایس آئی واجد حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائزہ لیا ۔

بعد ازاں معززین علاقہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کے نام ایک تحریری درخواست پیش کر دی گئی ہے جس میں ایس ایچ او تھا نہ سوہاوہ سے درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ تھانہ سوہاوہ اور معززین علاقہ پڑی درویزہ و گرد و نواح کی موجودگی میں متاثرہ بابا دھمالیاں شاہ نور غازی کی قبر کے اوپر دو سے تین فٹ تک مٹی کو کھود کر کے عوام میں پائے جانے والے مختلف خدشات دور کیے جائیں اور موقع پر موجود معززین کو اجازت دی جائے کہ وہ قبر کو دوبارہ سے تعمیر کر کے زائرین کے لیے کھول دیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.