جہلم

کرپشن کیخلاف نعرے لگانیوالی پارٹیوں کے اصل چہرے سینٹ الیکشن میں سامنے آ گئے۔ غلام جیلانی ملک

جہلم: کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والی پارٹیوں کے اصل چہرے سینٹ الیکشن میں سامنے آ گئے ہیں۔ حتیٰ کہ جماعت اسلامی کے امیر جو نواز شریف کے خلاف عدالت میں گئے تھے اب خود اعتراف کیا کہ سینٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل جہلم وجمرغال کے نمبردار کیپٹن ریٹائرڈ الحاج غلام جیلانی ملک نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام الیکشن میں 20سے 40لاکھ خرچ کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن پاکستان کے سب سے اعلیٰ ادارے سینٹ میں ایک ایک سنیٹر کا خرچ ایک ایک ارب تک بھی ہوا ہے یہ کرپشن نہیں ہے۔غریب آدمی پاکستا ن میں تو کونسلر کا بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے اس الیکشن میں سب سے بڑے ووٹوںکے خریدار نکلے۔اگر تمام پارٹیاں اقتدار کیلئے نہ لڑیں اور متحد ہوکر جائز طریقے سے الیکشن لڑیں تو پاکستان دنیاکو طاقتور ملک بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button