جہلم

راجہ ظفر الحق کی راجہ افضل خان کے گھر آمد، راجہ افضل کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے مرکزی رہنما راجہ محمد افضل خا ن کے گھر آمد، راجہ ظفر الحق نے راجہ محمد افضل خان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور میاں محمد نواز شریف کی طرف سے بھی اظہار افسوس کا پیغام پہنچایا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان کی اہلیہ ،سابق ایم این اے راجہ محمد اسد خان،سابق ایم این اے راجہ صفدر خان اور سابق چیئر مین بلدیہ جہلم راجہ اختر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفر الحق نے جہلم کا دورہ کیا۔
راجہ ظفر الحق نے راجہ محمد افضل خان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بھی اظہار افسوس کا پیغام دیا اور کہا کہ راجہ محمد افضل خان کی اس غم کی گھڑی میں پراپرٹی برابر کی شریک ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button