محکمہ ایکسائز پولیس جہلم کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں تھنر اور الکول سپرٹ برآمد

0

پنڈدادنخان: محکمہ ایکسائز پولیس جہلم کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں تھنر اور الکول سپرٹ برآمد، دو ملزمان گاڑی سمیت گرفتار۔منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا ۔اورنگزیب خان

تفصیلات کے مطابق اورنگزیب خان ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈنارکو ٹکس کنٹرول کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسپکٹر مدثر گوندل ،انسپکٹر اسد ہارون نے اپنی ٹیم عامر ،دانیال،رضوا ن ،اور محمد عظم کے ہمراہ مخبر کی طلاع پرجلالپور شریف کے مقام پر دو منشیات فروش مدثر علی ولد فیض عالم سکنہ جہلم اور ذولفقار ولد ارشاد سکنہ حافظ آباد کو گاڑی نمبری GAT/3984جس میں 200لیٹرتھنر اور 450لیٹر سپرٹ سمیت گرفتارکرکے تھانہ جلالپور شریف پولیس کے حوالے کر دیا۔

اورنگزیب خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کی تباہی کا باعث اور معاشرے کا ناسور ہیں، جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، معاشرے میں سے جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ ڈی او اورنگزیب خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈنارکو ٹکس کنٹرول نے انسپکٹر مدثر گوندل اور انسپکٹراسد ہارون اور انکی پوری ٹیم کی بروقت کامیاب کارروائی پر شاباش دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.