جہلم

جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا، چوہدری عابد محمود، شہباز بٹ

جہلم: صدرجہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ،جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مثبت اور کھری صحافت کرنے والے صحافیوں کے لئے پریس کلب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، نئے صحافی نوجوان جو اس شعبہ سے منسلک ہو رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب میں موجود نوجوان صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نوجوان صحافیوں کو چاہیے کہ دیانتداری ، فرض شناسی اور محنت سے یہ فریضہ سرانجام دیں تاکہ عوام میں پہلے سے بھی زیادہ صحافی برادری کا امیج بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ، مظلوموں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ ، سیاسی ، عوامی ، سماجی اور مذہبی حلقے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے جہلم کے صحافیوں نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، جہلم پریس کلب کے صحافی امن و امان کے قیام کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
چوہدری عابد محمود، محمد شہباز بٹ نے کہا کہ ضلع جہلم کے مسائل پہلے بھی اُجاگر کرتے رہے ہیں ، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، جہلم کے صحافی اس سے قبل بھی مظلوموں کی آواز بنے اور آئندہ بھی مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button