دینہ میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

0

دینہ: دینہ کے نواحی علاقہ قاضی چک میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم ،3افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جعمرات کے روز دینہ کے نواحی علاقہ پولیس تھانہ منگلا کی حدود قاضی چک میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

لڑائی کے نتیجہ میں 3 افراد کامران حسین ولد مطلوب حسین عمر 30سال ،محسن رضا ارشد محمود عمر 25سال ،مطلوب حسین ولد رحمت اللہ عمر 60سال ساکنائے قاضی چک تحصیل دینہ شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیو ں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ،پولیس تھانہ منگلا نے رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.